شیشے کے پل پر دلچسپ مقابلہ

April 19, 2018

یوں تو دنیا بھر میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاہم چین میں شیشے کے خطرناک پُل پر طاقت کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیاجس میں ماہر کھلاڑیوں نے خوب زورآزمائی کی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین کے صوبے ہونان کے شہریوییانگ میں قائم’ 147Brave Men's Bridge148‘نامی شیشے کے پُل پر ہرکیولس مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں چین سمیت روس اور یوکرین سے تعلق رکھنے والے 6فولادی افراد نے حصہ لیا ۔

مقابلے میں شرکت کرنے والوںنے 180میٹر بلند ی پر بنے 3سو میٹر طویل شیشے کے پُل پر سے 200 کلو وزنی دیوہیکل ٹائر گزارنے کی بھرپور کوشش کی۔

منفرد نوعیت کے اس مقابلے میں جہاں کچھ کھلاڑیوں کے لیے بھاری بھرکم ٹائر اُٹھانا امتحان بن گیا وہیں چین کے فولادی شخص نے اپنی طاقت کا شاندار مظاہرہ کر کے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔