حمزہ علی عباسی کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کا پہلا ٹیزرریلیز

April 20, 2018

پاکستان کے صف اول کے اداکار حمزہ علی عباسی کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاک فضائیہ کے تعاون سے بننے والی فلم ’پرواز ہے جنون‘ میں حمزہ علی عباسی پاک فضائیہ کے پائلٹ کے کردار میں نہایت پرکشش نظر آرہے ہیں۔

ہدایت کار حسیب حسن کی فلم کی کہانی مقبول ترین ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ کی مصنفہ فرحت اشتیاق نے تحریر کی ہے۔

ٹیزر کے آخر میں حمزہ دیگر جوانوں کے ہمراہ خوشی سے بھرپور لہجے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے نظرآرہے ہیں جس کا مطلب ہے فلم کسی اہم مشن کے گرد گھومتی ہے جس میں کامیابی کے بعد تمام جوانوں کے چہرے خوشی سے سرشار نظر آرہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار شمعون عباسی، ہانیہ عامر، احد رضامیر، شاز خان اور کبریٰ خان شامل ہیں ۔

فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔