آن لائن ٹیکسی کے بعد موٹرسائیکل سروسز بھی مارکیٹ میں آگئی

April 20, 2018

دنیا کے بڑے شہروں میں سواری کی سہولت فراہم کرنے والی مختلف آن لائن ٹیکسی سروسز نے بائیک ہیلنگ سروس یعنی موٹر سائیکل پر سواری کی سہولت کا آغاز کردیا ہے۔کراچی سے پہلےیہ سروسز لاہور میںشروع کی گئی تھیں تاہم اب کراچی میںبھی اس کا آغاز ہوگیا ہے۔

ٹیکسی سروسز کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سروسز کاابتدائی کرایہ 25روپے اور اس کے بعد5روپے 15پیسے فی کلومیٹر ہوگا۔

موٹر بائیک پاکستان میں ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں ایک بنیادی حصہ ہےلہٰذا اوبر موٹو کے آغاز سےلوگوں کو کافی سہولتیں اور مواقع ملیں گے اور پاکستان کے لوگوں کی ضرورت کے مطابق سفر کی ضرورتیں پوری ہوں گی ۔

اس سے قبل پاکستان میں پرانی اور دھواں چھوٹی بسوں ، منی بسوں، تیس سے چالیس سال پرانی ٹیکسیوں اور بہت زیادہ شور پیدا کرنے والے رکشوں کا راج تھاتاہم آن لائن ٹیکسی اور موٹر سائیکل سروسز نے سفری سہولیات آسان بنادی ہیں۔