بلٹ روڈ منصوبہ عالمی امن کے فروغ کا ذریعہ بنے کا ،سابق وزیراعظم فرانس

April 21, 2018

میڈرڈ/ بیجنگ (آئی این پی)فرانس کے سابق وزیراعظم ڈومینک ویلی پن نے کہا ہے کہ ون بلٹ و روڈ منصوبہ عالمی امن کے فروغ کا ذریعہ بنے کا۔ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ وہ امن کیلئے کوئی روڈ میپ مرتب کرے ۔انہوںنے ان خیالات کا اظہار ان کی کتاب”جنگ اور امن“کے چینی ترجمہ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈومینک ویلی پن نے کہا ان کا پختہ یقین ہے کہ امن محض کشیدگی دور کرنے اور جنگوں کے خاتمے کا نتیجہ نہیں ہے تاہم اسے بین الاقوامی کا اہم مقصد ہونا چاہئے اور اس کے لیے قوانین،طریقہ ہائے کار اور اداروں کی ضرورت ہے،بقول ان کے ان کی یہ کتاب بحیثیت سفارت کار ان کے تجربات اور دنیا بھر میں امن کے کلچر اور مفاہمت کے فقدان کے بارے میں ان کے خدشات پر مبنی ہے،انہوں نے تین اصول تجویز پیش کئے جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ امن کی جانب بڑھنے میں بین الاقوامی برادری کی مدد کر سکتے ہیں ان میں تمام ممالک کی خودمتخاری کا احترام پائیدار ترقی کی کوشش اور استحکام سے اتفاق کرنا اور اس کے لیے کوشش کرنا شامل ہے،فرانسیسی مدبر نے چین کے بیلٹ روڈ منصوبے کے کردار کا بھی تجزیہ کیا جس سے انہوں نے عالمی امن کے فروغ کیلئے ”عالمی اورکھلا“ منصوبہ قرار دیا،انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے شرکاءممالک میںبنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سہولت پیدا کی ہے جس سے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہو گا اور اس طرح ان مقامات پر استحکام پیدا کرنے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ جیتنے زیادہ بنیادی ڈھانچے پیدا کئے جائیں گے مختلف عوام،معاشروںاور ممالک کے درمیان اتنے زیادہ رابطے قائم ہوں گے اور اس طرح ان علاقوں میں تنازعات میں کمی آئےگی۔