معصوم بچی کیساتھ زیادتی میں ملوث عناصرکو عبرتناک سزا دیجائے،شاہی سید

April 21, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ منگھو پیر میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد ہلاکت کی شدید مذمت کرتےہوئے انسانیت سوز واقعے میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے ، مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت اور زخمیوں کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہائوس میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی کابینہ کے انتخاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر یونس خان بونیری ، حق نواز خٹک ،فخرالدین خان ،شیر آفریدی،عصمت اللہ کاکڑ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔