جاپان میں ڈرون ایکسپو کا انعقاد

April 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

سائنس و ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں ڈرون کا استعمال زندگی کے مختلف شعبوں میں کیا جارہا ہے ۔

جدید ڈرونز کی اہمیت کے پیش نظر جاپان کے دار الحکومت ٹوکیو میں چوتھی سالانہ انٹرنیشنل ڈرون ایکسپو کا انعقاد کیا گیا ۔

مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی درجنوں کمپنیوں نے اپنے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون پیش کیے ۔

مختلف شعبوں میں استعمال ہونے والے یہ جدید ڈرونز نمائش کا رْخ کرنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے تاہم 3روز تک جاری رہنے والی یہ نمائش گذشتہ روزاختتام پذیر ہوگئی۔