فلم ’102ناٹ آئوٹ‘ پر امیتابھ بچن کا دلچسپ ٹوئٹر پیغام

April 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ماضی میں کئی سپرہٹ فلمیں دینے والے بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن جن کی آنے والی نئی فلم’ 102ناٹ آئوٹ ‘ہے ، انہوں نے اپنے ایک پیغام میںکہا ہے کہ آج کا پورا دن فلم کو پروموٹ کرنے میں گزرگیا جبکہ ہمارے زمانے میں ہم نے کبھی فلم پروموشن کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی اور اسے ایسے ہی چھوڑ دیتے تھے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ہم آنے والی نئی فلم کے حوالے سےاخبار میںایک صفحے کا اشتہاردے دیتے تھےاور بس پھر فلم 50 سے 100 ہفتے سینما گھروں میںچلتی رہتی تھی۔

واضحرہے کہ فلم ’102ناٹ آئوٹ‘ میںامیتابھ بچن کا کردار ایک ایسے 102سالہ بوڑھے شخص کا ہےجو سب سے زیادہ عمر تک زندہ رہنے کا ریکارڈ توڑنا چاہتا ہے جبکہ اس کا 75سالہ بیٹا ’رشی کپور ‘ اتنا ہی چڑچڑا ،اداس اور غصے والا ہے ۔

فلم تیارہے اور 4 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔ بالی ووڈ لیجنڈ فلم کو بھرپور طریقے سے پروموٹ کر رہے ہیں۔