امام حسینؓ نے اسلام کی آبیاری کی،علما

April 22, 2018

کراچی( پ ر) امام حسین ؑ عظیم مجاہد ملت کے خیر خواہ جری و بہادر ہونے کے ساتھ ساتھ صبر و تحمل کا پیکر تھے ،اسلام کی آبیعاری کیلئے آپؑ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،آپ ؑ نے دین کو مستحکم اور اسلام کے اصولوں کی بقاء کیلئے میدان کربلاء میں عظیم قربانی دی اور اسلام کو ہمیشہ کیلئے سربلند کیا ،یہ باتمولانا مرزا یوسف حسین،،مولانا محمد حسین مسعودی،مولانا قرۃ العین عابدی،مولانا حمید حسین الحسینی اوردیگر نے مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔