چیئرمین نیب کی ہدایت پرنیب افسر معطل

April 22, 2018

چیئرمین نیب کی ہدایت پر نیب لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر رمضان کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان پر مبینہ غفلت اور غیر مستعدی کا الزام ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کی ہدایت پراب تک نیب کے85افسران واہلکاروں کےخلاف کارروائی کی گئی۔ چیرمین نیب کی ہدایت پر 23افسران واہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا، 32نیب افسران و اہلکاروں کو چھوٹی سزائیں دی گئی ہیں ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان کو اپنا موقف دینے کا موقع دیا جائیگا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاہے کہ’احتساب سب کے لیے‘ میں خود احتسابی کا عمل بھی بہت ضرروی ہے۔