محکمہ موسمیات نے اسکولوں کی چھٹی کرادی......!

April 22, 2018


سعودی عرب کی حکومت نے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی پرشمالی سرحدی صوبے میں واقع تمام اسکولوں میں چھٹی اور تدریسی عمل کو معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

صوبے میں محکمہ تعلیم کے ترجمان خالد المضیانی نے ایک بیان میں بتایا کہ تدریسی عمل معطل رکھنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی اس رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا جس میںبتایا گیا ہے کہ صوبے میں گرد و غبار کی آندھی متوقع ہے۔

ترجمان خالد المضیانی نے باور کرایا کہ اس دوران تدریسی عمل معطل ہونے سے طلبا ء کوہونے والے نقصان کا ازالہ بعد میں اضافی پیریڈز کا کے انعقاد کرکے پورا کر دیا جائے گا۔