سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کا الزام مسترد کرتا ہوں، یاسین خلیل

April 22, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی یاسین خلیل نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف ثبوت سامنے لائے جائیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم پی اے یاسین خلیل نے کہا کہ اُن پر ووٹ بیچنے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے، انھیں بلایا جاتا تاکہ اپنی صفائی پیش کرتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کرپشن اورمظالم کے خلاف آواز اٹھانے پراُن کا نام ووٹ بیچ کر پیسے لینے والوں کی فہرست میں ڈالا گیا، انھوں نے پارٹی کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا بھی اعلان کیا۔