محبوبہ کے انکار پرنوجوان نے چوری کیے روپے جلا دیے

April 23, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

محبت میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہونا تو عام بات ہے لیکن بھارتی نوجوان نے تو حد ہی پار کرڈالی۔

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے رہائشی 25سالہ جتندرا گویل نامی نوجوان نے محبوبہ سے شادی کرنے کے لیے چرائے گئے 5لاکھ روپے جلا ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان اپنی کمپنی کے لاکر سے 6لاکھ 70ہزار روپے چرا کر اپنی محبوبہ کے پاس جاپہنچا اور اسے 5لاکھ روپے دکھا کر شادی کی پیشکش کی۔

محبوبہ کے انکار پر نوجوان نے 5لاکھ روپے جلا ڈالے اور خود کشی کی کوشش کی جو اس کے گھر والوں نے ناکام بنادی۔

بعد ازاں پولیس نے اس نوجوان کو چوری کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔