بارسلونا نے 30 ویں بار اسپینش کپ جیت لیا، فائنل میں سو یلا کو 0-5 سے شکست

April 24, 2018

میڈرڈ(اے ایف پی) بارسلونا نے سویلا کو 0-5 سے آئوٹ کلاس کرکے کوپاڈیل رے (اسپینش کپ) ٹرافی لگاتار چوتھی بار قبضے میں کرلی، مجموعی طورپر یہ ان کی ایونٹ میں30 ویںفائنل فتحہے۔ آندریس نیسٹا نے آخری اسپینش فائنل میں ایک گول بنایا جبکہ اختتام پروہ آبدیدہ بھی ہوگئے، السیٹا سیزن کے اختتام پر چینی فٹبال لیگ میںمنتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فاتح الیون کیلئے یورو گوئن اسٹرائیکر لوئس سوار ریزے نے 2بار گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ ایک گول ارجنٹائنی سٹار لیول میسی کے نام بھی رہا، فلپ کو نیٹو نے پنالٹی گول میں تبدیل کرکے ٹیم کا پانچواں گول اسکور کیا، بارسلونا سے قبل لگاتار چار بار ایونٹ کا فائنل جیتنے کا کارنامہ 1900 کے اوائل میں ایتھلیٹک بلبائو نے انجام دیا تھا۔