کالا دھن سفید کرانے والوں کیلئے حکومت نے پروفارما جاری کردیا

April 24, 2018

اسلام آباد (حنیف خالد)صدرمملکت نے آٹھ اپریل کوجو چارآرڈیننس جاری کئے تھے ان کے تحت ایمنسٹی کے خواہاں پاکستانیوں کے لئے جوفارم جاری ہواہے اس میں کالا دھن ظاہر کرنے والے سیکشن5کے تحت یہ ڈیکلریشن پرکیاکریں اس میں19سوال پوچھے گئے ہیں پورانام کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ این ٹی این(اگردستیاب ہے) مکمل پتہ ٹیلیفون نمبر ای میل ایڈریس جن لوگوں نے ان ڈیکلیرڈ آمدنی اور اثاثے ڈیکلرکرنا ہوں یہ مندرجہ ذیل اثاثے سیکشن5کے تحت ویلیوفارم میں لکھیں گے۔ان ڈی کلیرڈ انکم، ٹوٹل پلاٹ اینڈلینڈ سپرسٹرکچر اپارٹمنٹ اور فلیٹ،برآمد شدہ موٹرگاڑیاں موٹرگاڑیاں کے مینو فیکچر ریااسمبلریاپاکستان میں ڈیلرسے خریدی گئی ہوں۔ مقامی طور پر خریدی گئی استعمال شدہ موٹرگاڑیاں سٹاک ایکسچینج پر سیل ہونے والے شیئرز اورسکیورٹیز، سکیورٹی اینڈشیئرز جواسٹاک ایکسچینج پرسیلز نہیں ہوتے نیشنل سیونگ سکیم پوسٹل سرٹیفکیٹ لینڈزاینڈ سکیورٹیز اوراسی طرح کی انوسٹمنٹ جوکیپٹل سٹیٹمنٹ میں ہوسونا دوسرے قیمتی ہیرے جواہرات اور دھاتیں پلاٹ اورمشینری قابل وصول رقوم دوسرے اثاثہ جات نقد رقم اورپرائز بانڈ گورنمنٹ سکیورٹی ٹوٹل ویلیو رقوم،5فیصدسالانہ کے حساب سے ٹیکس آخرمیں کالادھن کام کرنے والے کواپنے دستخطوں کے ساتھ تصدیق کرناہو گی کہ میں حلفیہ بیان کرتاہوںکہ میرے بہترین علم اور یقین کے مطابق ڈیکلریشن میں جو انفارمیشن دی گئی ہے درست اورمکمل ہے۔گھریلو اثاثہ جات سوفیصد درستگی کے ساتھ ڈیکلرکئے گئے ہیں۔