چیف جسٹس کا تنخواہ نہ لینےکااعلان

April 24, 2018

چیف جسٹس پاکستان نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی تک اپنی تنخواہ نہ لینےکااعلان کردیا ۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پی ڈبلیو ڈی ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے ملازمین کو تنخواہیں نہملنے تک اپنی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ جب تک ملک بھر کے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتیں میرے اکاؤنٹ میں چیک نہیں آنا چاہیے۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل رجسٹرار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'ایڈیشنل رجسٹرار صاحب یہ حکم ہے، میرے اکاؤنٹ میں چیک ڈیپازٹ نہیں کرانا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے دیکھوں گا تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ہوگئی ہے پھر اپنے اسٹاف کو کہوں گا کہ چیک میرے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کرا دیں۔