ملک کے تمام شوگرمل مالکان جمعرات کو عدالت طلب

April 24, 2018

سپریم کورٹ نے گنے کے کاشتکاروں کو عدم ادائیگی کے ازخود نوٹس کیس میں ملک بھر کے تمام شوگر مل مالکان کو جمعرات کی شام ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سارے تگڑے مالکان عدالت میں آجائیں، کسی ڈائریکٹر یا سی ای او کو یہاں نہیں آنا چاہیے ، مالکان سمجھتے ہیں ملیں بند کر دیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میں اپنے لوگوں سے کہوں گا کہ وہ چینی خریدنا بند کردیں، جن شوگر مل مالکان نے ادائیگیاں کردی ہیں وہ عدالت سے سرٹیفکیٹ لے جائیں۔