تاجربرادری اور فیڈریشن کےنمائندوں کی پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات

April 25, 2018

کراچی ( پ ر)پیپلز بزنس فورم کے صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں نومنتخب ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا اور لیڈر آفس اپوزیشن شیری رحمٰن کی پاکستان کی ممتاز تاجر برادری اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں کے ساتھ ایک عشائیہ میٹنگ منعقد کی جس میں پیپلز پارٹی کی خواتین شعبہ کی صدر فریال تالپور، سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی، تعلیم کےوزیر جام مہتاب ڈھر، پلاننگ اور منصوبہ بندی کے وزیر سعید غنی، ایس ایم منیر، خالد تواب اور نوید بخاری، میاں محمد عبداللہ کے علاوہ ممتاز صنعتکاروں اور تاجروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اختیاربیگ نے کہا کہ ملکی معیشت ابتری کا شکار ہے، ٹیکسٹائل کی صنعت بحران کا شکار ہے اور 100سے زیادہ ٹیکسٹائل ملز بالخصوص فیصل آباد میں بند ہوچکی ہیں۔ شیری رحمٰن نےا پنی تقریر میں ایک کھرب روپے سے زائد جمع ہوجانے والے گردشی قرضوں اور نقصانات میں چلنے والے حکومتی اداروں کے نقصانات کو حکومت کے سر لٹکی ہوئی تلوار قرار دیا۔ فریال تالپور نے ڈاکٹر اختیار بیگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر اختیار بیگ کو حلقہ NA-250 جو اب NA-247 ہے، سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ آنے والے انتخابات کیلئے آفر کیا ہے۔ایس ایم منیر نے اعلان کیا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کے ساتھ ہے اور آنے والے الیکشن میں ایف بی سی سی آئی اور یو بی جی صاحب کو سپورٹ کریں گے۔