کینیڈا، ٹورنٹو حملہ آور کی شناخت الیک میناسن کے نام سے ہوگئی، پولیس

April 25, 2018

ٹورنٹو (جنگ نیوز) کینیڈا کی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو میں وین سے لوگوں کو ہلاک کرنے والے شخص کی شنات کرلی گئی ہے، پولیس کے مطابق رچمنڈ ہل انٹاریو کا رہائشی ’’ الیک مناسین ‘‘ ہے جس کی عمر 25 برس ہے۔ٹورنٹو پولیس چیف کا کہنا ہے کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں لیکن بظاہر یہ معلوم دکھائی دیتا ہے کہ گرفتار شخص ہی اصل ملزم ہے ۔ پولیس چیف نے ان رپورٹس کو یکسر مستردکیا کہ واقعے سے قبل ملزم کی جانب سے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ اس سے قبل سی بی ایس کی جانب کہا گیا کہ ملزم کا تعلق کسی بھی منظم دہشت گرد گروپ سے نہیں ہے یاد رہے کہ گزشتہ روز ملزم کی جانب سے وین راہگیروں پر چڑھانے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک 15 زخمی ہوئے تھے۔