جوکو وچ کو عالمی نمبر 140 کے ہاتھوں شکست

April 26, 2018

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکو وچ کو ایک اور جھٹکا،عالمی نمبر 140 سے ہارگئے۔ ٹینس اسٹار باسلونا اوپن کے دوسرے ہی رائونڈ میں مارٹن کلیزن سے ابتدائی سیٹ جیتنے کے باوجود اگلے 2 سیٹ میں ہار کر باہر ہوگئے۔ ومبلڈن کے بعد سے اب تک وہ کسی بھی ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک نہیں پہنچ سکے۔