چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم نہیں ہونگے، بھارتی بورڈ

April 26, 2018

کول کتہ(جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس کے معاملے پر آئی سی سی کو چھوٹ دے گی۔اس لئے یہ کہنا غلط ہے کہ بھارت2021 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور2023 کے ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہوجائے گا۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی چھوٹ کے سلسلے میں ہم حکومت کو قائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ٹیکس حکام اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اس میں وقت لگ سکتا ہے۔