گاڈ فادر کی طرح اس کا درباری بھی نااہل ہوگیا،عمران خان

April 26, 2018

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خواجہ آصف کی نااہلی پر رد عمل میں کہا ہے کہ گاڈ فادر کی طرح اس کا درباری بھی نااہل ہوگیا، یہ لوگ اپنی کرپشن اورمنی لانڈرنگ چھپانے کیلئے اقامہ بطورشیلڈ استعمال کرتےہیں۔

عمران خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اللہ الحق ہے، خواجہ آصف نےشوکت خانم اسپتال کی ملک اوربیرون ملک تذلیل کی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ شوکت خانم الحمد للہ قائم و دائم ہے، یہ درباری سرعام رسوا ہو رہا ہے۔