اگلی پارلیمنٹ شق 62 ون ایف کو ماضی کا قصہ بنادے گی، رانا ثناء

April 26, 2018

وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگلی پارلیمنٹ شق 62 ون ایف کو ماضی کا قصہ بنادے گی۔عثمان ڈار کی اچھل کود سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، وہ مٹھائیاں کھالیں ، سیالکوٹ میں دھکے کھائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اصل فیصلہ عوام کا ہوگا، اگر عثمان ڈار خود الیکشن لڑیں تو خواجہ آصف سے 25 ہزار ووٹ سے ہارتے، اب جس کے سر پر خواجہ آصف ہاتھ رکھیں گے وہ عثمان ڈار کو 40 ہزار ووٹ سے ہرائے گا۔