تعلیمی بورڈ سکھر، 138 امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے

April 27, 2018

سکھر (بیورو رپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے جاری امتحانات میں گیارہویں جماعت کے ریاضی اورباٹنی مضامین میں چیئرمین تعلیمی بورڈ سید مجتبیٰ شاہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیموں نے سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور نوشہروفیروز اضلاع کے مختلف امتحانی مراکز میں کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طو رپر 138 امیدواروں کو پکڑ کر ان کے خلاف کاپی کیس بنائے۔