مستقل مزاجی سے کوشش منزل تک پہنچاتی ہے، ڈاکٹر برفت

April 27, 2018

جام شورو(نامہ نگار) مستقل مزاجی سے کوشش کامیابی کی منزل تک ضرور پہچاتی ہےان خیالات کا اظہار جامعہ سندھ کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے جامعہ سندھ کے بیورو آف اسٹیگس کی جانب سی ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے ہونے والے انٹرڈپارٹمینٹل سندھی ، اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کو انعام دینے والی تقریب کو مہمان خصوصی کی حیثیت میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر برفت نے کہا کہ تینوں زبانوں میں تقریری مقابلوں میں جامعہ سندھ کے طلباءو طالبات نے جس خود اعتمادی سے حصہ لیا ہے اور جس انداز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے یہ ان کی قابلیت کی واضح مثال ہے۔ ان بچوں کو صرف مواقعے مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ ایچ ای سی اسلام آباد کے سندھ میں مقرر ریجنل ڈائریکٹر جاوید علی میمن نے کہا کہ اس قسم کے پروگراموں کا مقصد ہم نصابی سرگرمیوں کو بڑہانا اور نوجوانوں کی صلاحیات کو اجاگر کرنا ہے۔انٹر ڈپارٹمینٹل سندھی، اردو اور انگریزی تقریری مقابلے 2018ءکے سلسلے میں تیسرے دن انگریزی زبان میں تقریری مقابلے ہوئے۔ مقابلے کے لئے مقرر ججز پروفیسر محمد ظفر لغاری، پارس کٹپر اور محمد فائز عالم کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق آئی بی ای کے طالب علم طارق حفیظ بگھیو نے پہلی، انگریزی شعبہ کے ثقلین شاہ نے دوسری، جبکہ زولاجی شعبہ کی ثنا سحر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔