کے الیکٹرک کو گیس سپلائی بڑھنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کم نہ ہو سکی

April 27, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی بڑھنے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ رہائشی علاقوں میں کم نہ ہو سکی مختلف آبادیوں سے دس سے بارہ گھنٹے تک بجلی بندرہنے کی اطلاعات ملیں گرم موسم میں دن بھر اور رات کو بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ پریشان رہے،انہو ں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ گیس کی مقدار بڑھانے کے اعلان کے باوجود شہریوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات نہ مل سکی اور وہ پریشان ہیں انٹر کے امتحانات میں مصروف طلبہ سب سے زیادہ پریشانی کا شکار رہے جبکہ لوگوں کی کاروباری سرگرمیاں اور دفاتر میں کام بھی متاثر ہوا۔