شرمیلا فاروقی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

April 27, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نےرکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے کے خلاف درخواست پرعدالت کا فریقین کو تحریری جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی ہے،جمعرات کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں کہاکہ جرم کے وقت احتساب آرڈیننس 1997نافذالعمل تھا اورپلی بارگین کا فیصلہ نیب آرڈیننس1999کے تحت کیا گیا جبکہ1997کے قانون میں 21سال کی نااہلی شامل نہیں تھی،اس موقع پر شرمیلا فاروقی کے وکیل حسیب جمالی ایڈووکیٹ نے عدالت عالیہ کو بتایاکہ نیب نے شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے کیلئے اسٹیٹ بینک اور الیکشن کمیشن کو دوخط لکھے گئے،یہاں یہ بات اہم ہےکہ شرمیلا فاروقی کی سزا2001میں پلی بار گین کی ذریعے ختم ہوگئی تھی اورپلی بار گین کی بعد نااہلی کی سزا قائم رہنے کا قانون بعد میں آیا۔