رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آج آغاز

April 27, 2018

کراچی(ا سٹاف رپورٹر) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام قومی رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جمعہ سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا ان خیالات کا اظہار پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری نے جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں کیا۔