آل آسٹریا مقابلہ نعت وحسن قرأت کا پروگرام کا انعقاد 28اپریل کو ہوگا

April 27, 2018

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا کے شہر سالز برگ کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت آصف جمال نے کہا کہ بچوں کو دین کی طرف راغب کرنے کے سلسلہ میں آل آسٹریا مقابلہ نعت و حسن قرأت کا پروگرام کا انعقاد 28اپریل سالز برگ میں کیاجائے گا۔اول اور دوم پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو عمرہ کے ٹکٹ اور نقد انعامات دیئے جائیں گے اور دوسرے بچے جو آل آسٹریا مقابلہ نعت و حسن قرأت پروگرام میں حصہ لیں گے اُن کی حوصلہ افزائی کیلیے اُن کو بھی انعامات دیئے جائیں گے۔ پاکستانی کمیونٹی سے التماس کی جاتی ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔