راجہ فاروق کی برطانیہ آمد سے مسئلہ کشمیر کو تقویت ملی، راجہ رفاقت

April 27, 2018

برمنگھم(ابرار مغل) آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما راجہ رفاقت خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اپنی تمام تر مصروفیات کو پس پشت ڈال کر لندن میں ہونے والے تاریخ ساز احتجاج میں شامل ہوکر بطلحریت ہونے کا ثبوت ادا کردیا۔ تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم ایک عام کشمیری کی حیثیت سے اس احتجاج میں شریک ہوئے۔ راجہ رفاقت خان نے کہا کہ وزیراعظم کی برطانیہ آمد اور مختلف علاقوں میں کشمیریوں سے ملاقاتوں سے مسئلہ کشمیر کو تقویت ملنے کیساتھ کشمیریوں میں یکجہتی کی فضابھی قائم ہوئی ہے۔ تمام جماعتوں اور مکاتبفکر نے وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ راجہ رفاقت نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے عالمی سطح پر بھرپور احتجاج کرکے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر فلیش پوائنٹ بنادیا ہے۔ اس کا سارا کریڈٹ منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور ان کے وزراء کو جاتا ہےجنہوں نےان کے ہمراہ ہزاروں افراد کی شرکت کو یقینی بنایا۔