57فیصد برطانوی موسم گرما کی تعطیلات ملک میں گزاریں گے

April 27, 2018

لندن (جنگ نیوز)برطانیہ میں اس موسم گرما میںنصف سے زائد برطانوی تعطیلات ملک میںہی گزاریں گے، زیادہ تر فیملیز بیرون ملک تعطیلات گزارنے کے بجائے ملک میں رہنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔ سروے میں 57فی صد افراد نے کہا کہ وہ اس بار گیٹ اوے آبراڈ سے منہ موڑ رہے ہیں اور تعطیلات وطن میںگزاریں گے۔ ہم ملک میںہالیڈیز پر اوسطاً 823پونڈخرچ کریںگے جس سے ملکی معیشت میں 31بلین پونڈ کا فائدہ ہوگا۔ اس سال گزشتہ برس کے مقابلے میںوطن میں تعطیلات گزارنے والے افراد کی تعداد خاصی زیادہ ہے۔ گزشتہ بر س یہ تعداد 37فی صد تھی۔ تعطیلات میںسمندر کا وزٹ مقبول ترین ٹرپ ہوگا۔ 55فی صد افراد نے سمندر کا رخ کرنے کا عندیہ دیا ہے جس سے برطانوی ساحلوں پر زیادہ رش ہوگا۔ مسلسل چوتھے برس کورنوال تعطیلات کے لئے ہاٹ سپاٹ ہے۔ ہوٹل چین ٹریولاج کی سالانہ رپورٹ میں پتہ چلا کہ ڈیون برطانوی عوام کی تعطیلات کے لئے دوسرا اور بورن متھ تیسرا ہاٹ سپاٹ ہے۔لیک ڈسٹرکٹ سکاٹش ہائی لینڈز اور کوئسوالڈز ٹاپ ان لینڈ منازل ہیں۔ لندن ایڈنبرا اور باتھ سٹی بریکس کے لئے مقبول ترین مقام ہیں۔ نیوکاسل کے 82فی صد، ولورہمپٹن کے 77فی صد، لیورپول کے 76فی صد افراد تعطیلات ملک میں گزاریںگے۔ ٹریولاج کی شکیلہ احمد نے کہا کہ ہمارا ہالیڈیز انڈیکس یہ تصدیق کرتا ہے کہ ہم اب ملک میںتعطیلات گزارنے والی (سٹے کیشن) قوم بن رہے ہیں۔ اب زیادہ تعداد میں لوگ برطانیہ کو ایکسپلور کریںگے اور دیکھیں گے کہ کیا چیزیں برطانیہ کو عظیم تر بناتی ہیں اور یہ برطانوی معیشت کے لئے اچھی خبر ہے۔