ملک میں گزشتہ روز بجلی کی 19600 میگا واٹ ریکارڈ پیداوار حاصل کی گئی، ترجمان

April 27, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ملک میں بجلی کی سب سے زیادہ پیداوار حاصل کی گئی۔ ترجمان کےگزشتہ روز ملک میں19600میگاواٹ ریکارڈ بجلی پیداوار حاصل کی جبکہ انتہائی طلب 19950میگاواٹ اور شارٹ فال صفر رہا۔