’حکومت کی عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری‘

April 28, 2018

نئے بجٹ میں حکومت نے پیٹرول مزید مہنگا کرنے کی تیاری کرلی،مالی سال 19-2018ءکے بجٹ میں حکومت نے پیٹرولیم منصوعات پر پیٹرولیم لیوی کی حد بڑھانے کی تجویزپیش کی ہے۔

فنانس بل میں ڈیزل، پیٹرول، مٹی کے تیل، ہائی اوکٹین پر لیوی ٹیکس 10روپے سے بڑھا کر30روپے فی لیٹر تک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ لیوی میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔

فنانس بل کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی ایکٹ میں ترمیم کر دی، پیٹرولیم مصنوعات پر زیادہ سے زیادہ پیٹرولیم لیوی200 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔