جامع مسجد دہلی کے امام سید احمد بخاری کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات

February 10, 2016

کراچی (رپورٹ جاوید رشید) جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے مسلمان بچوں کی رہائی کے لئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے امام بخاری نے ملک میں مختلف بہانوں سے مسلمان نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کے باعث بھارتی مسلمانوں کے اندر بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ مسلمانوں نے ان اندھا دھند گرفتاریوں کے حوالے سے امام بخاری سے اپنے مسائل کے حل کے لئے رجوع کیا تھا۔ مسلمان زعماء سے مشاورت کے بعد بھارتی وزیراعظم سے امام بخاری نے ملاقات کی اور گزشتہ روز ملاقات میں مسلمانوں کے تازہ مسائل کے حوالے سے مسلم کمیونٹی کا موقف امام بخاری نے بھارتی وزیراعظم کے سامنے رکھا ہے۔بھارتی وزیراعظم نے امام بخاری کو یقین دلایا ہے کہ مسلمانوں کی بے چینی کو دور کرنے کے لئے جلد مسلمان بچوں کی رہائی کے لئے وزیرداخلہ کو ہدایت کریں گے۔