چارسالہ بچے کی پینٹنگز لاکھوں میں بکتی ہیں

May 04, 2018

کینیڈامیں رہنے والا ایک بچہ ایسابھی ہے جس کی بنائی ہوئی پینٹنگزنے آرٹ کی دُنیا میں ہل چل مچادی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ننھے آرٹسٹ کی تخلیق کردہ پینٹنگز لاکھوں میں فروخت ہو رہی ہیں۔

ایڈویت کولرکرکی عمر صرف چار سال ہے ۔کولرکر کی پیدائش بھارت کے شہر پونے میںہوئی تھی ۔2016ء میں وہ اپنے والدین کے ساتھ کینیڈا منتقل ہو گیا تھا۔کینیڈا کی تاریخ کیا وہ پہلا کمسن آرٹسٹ ہے جس کی سینٹ جون آرٹ سینٹر میں سولونمائش منعقد ہوئی ہے۔

کولرکر کا نام اس وقت اخبارات کی زینت بنا جب وہ صرف دو سال کا تھا۔ پونے کی ایک گیلری کے مالک نے اس ننھے آرٹسٹ کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکراس کی بنائی ہوئی پینٹنگزکی نمائش کی تھی۔

ایڈویت کولرکر کی والدہ شروتی کولرکر بھی ایک کمرشل آرٹسٹ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایڈویت خداداد صلاحیتوں کا مالک ہے اور جب وہ پینٹ کرتا ہے تو اسے کسی کی رہنمائی کی ضرورت نہیں پڑتی۔