نواب شاہ میں فرنس آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

May 06, 2018

نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ ولی محمد بس اسٹاپ پر فرنس آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

پولیس کے مطابق 50ہزار لیٹر فرنس آئل سے بھرا آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث ولی محمد بس اسٹاپ پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں فرنس آئل کی کچھ مقداربہہ گئی جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر کراچی سے پنجاب جا رہا تھا ۔