’کویت میں ہمیں ’بھارتی کُتے‘ کہا گیا‘

May 07, 2018

گلوکارعدنان سمیع نے کویتی امیگریشن حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کویت ائرپورٹ پر ان کے اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور انہیں ’بھارتی کتے‘ کہا گیا۔عدنان سمیع کویت میں ’لائیوپرفارمنس‘ کے لیے گئے تھے۔

عدنان سمیع کو کویت میں بھارتی سفارت خانے پر بھی غصہ ہے کیونکہ بقول ان کے جب بھارتی سفارتی عملے سے رابطہ کیا گیا تو وہاں سے کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا۔’’ہم تمہارے شہر میں محبت بانٹنے آئے اور یہاں تمہارے ہم وطنوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔لیکن جب آپ سے رابطہ کیا گیا تو آپ نے کچھ نہیں کیا۔کویتی حکام کی یہ جراٗت کہ ہم سے بدسلوکی کریں اور ہمیں ’بھارتی کتے‘ کہیں‘‘۔

بعدازاں عدنان سمیع نے اپنے ٹوئٹ کو وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیرخارجہ سشما سوراج کو ٹیگ کیا۔سشماسوراج نے اس کا فوری جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’پلیز مجھ سے فون پر بات کریں‘‘۔عدنان سمیع نے حکومت کے فوری اور مثبت جواب کا شکریہ ادا کیا۔

عدنان سمیع پاکستانی شہری تھے اور انہوں نے اداکارہ زیبابختیار سے ناکام شادی کے بعد بھارت میں سکونت اختیار کرتے ہوئے پاکستانی شہریت ترک کر دی تھی۔2015ء میں انہیںبھارتی شہریت دے دی گئی تھی۔