فلم 'دی مرمیڈ؛لیک آف دی ڈیڈ 'کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

May 09, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


خو ف اوردہشت سے بھرپور نئی سسپنس تھرلر فلم 'دی مرمیڈ؛لیک آف دی ڈیڈ 'کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

روس کے ہدایتکارسیویستالو کی اس ہاررفلم کی کہانی ایک ایسی پر اسرا رجھیل کے گرد گھوم رہی ہے جس پر ایک قاتل جل پری کا قبضہ ہے جو اس جھیل کے قریب آنیوالوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتی ہے ۔

جھیل پر آنیوالوں کو جھانسا دے کر قتل کرنے والی اس خوفناک جل پری نے کئی لوگوں کو اپنا شکار بنایا یہاں تک کے ایک نوجوان کے عشق میں گرفتار ہو کر اسے بھی اپنے ساتھ موت کی وادی میں لے جانے پر بضد ہو گئی ۔

دہشت ناک مناظر سے بھرپورروسی سنیما کی پیش کردہ یہ ہارر تھرلر فلم دنیا بھرمیں مختلف زبانوں میں رواں سال 12جولائی کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔