یہ گاڑی کہیں فاطمہ جناح کی تو نہیں؟

May 09, 2018

برسوں سےسندھ انفارمیشن اینڈ آرکایو ڈیپارٹمنٹ کے آسمان تلے محترمہ فاطمہ جناح کی اُس وقت کی قیمتی گاڑی ’کیڈلک سیریز 62‘ کی آخر کار قسمت چمک ہی گئی ۔

دو سال سے اس کی مرمت کا بیڑا کراچی کے ایک گیراج نے اُٹھایا، جن کے مطابق اس کی مرمت کے لئے ان کو کا فی محنت کرنی پڑی جس میں مکینیکل کا م سے لے کر ڈینٹنگ، کرومنگ، الیکٹریکل اور دیگر کام شامل تھے۔

اس کی مرمت کے دوران خاص بات یہ رکھی گئی کہ گاڑی کے اصلی پرزہ جات کم سے کم تبدیل کرنے پڑے مگر جن کوتبدیل کرنے کی ضرورت سمجھی گئی اُن پارٹس کی جگہ تائیوان اور چین کے بنےپُرزہ جات لگائے گئے۔

اس گاڑی کی مرمت اور تزئین و آرائش کا مقصد یہ تھا کہ اسے کراچی کے نیشنل میوزیم میں رکھا جا سکے اور اب اُمید ہے کہ اسے جلد ہی یہاں منتقل کر دیا جائے گاتاکہ عوام بھی اسے دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس کی مرمت میںلگ بھگ15 لاکھ روپے کی رقم خرچ ہوچکی ہے۔