اُڑنے والی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز

May 09, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کو ہے کیونکہ اب فلموں میں دکھائی دینے والی فلائنگ گاڑی حقیقت میں فضاؤں میں اُڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔

معروف امریکی ٹرانسپورٹ سروس کمپنی اوبر فلائینگ ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جو2020سے صارفین کے کا رآمد ہو گی ۔

اس ننھی ٹیکسی کو ایک اینڈرائڈ ایپلیکیشن سے منسلک کیاگیا ہے جس کے صرف ایک پیغام پر یہ اُڑنے والی ٹیکسی آپ کے پاس پہنچ جائیگی اورآسمان پر اُڑان بھرتے ہوئے آپ کو لمحوں میں منزل پر پہنچا دیگی۔

یہ فلائینگ ٹیکسی سائنس فکشن فلموں میں نظر آنیو الی اُڑن طشتریوں سے مشابہہ ہے جن کی گزشتہ روز کامیاب آزمائش بھی کئی گئی۔

ائیرٹیکسی میں چار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ پائلٹ آپ کی سہولت کیلئے اگلی حصے سے مسلسل آپ نے رابطے میں ہو گاجو آسمان پرجہاز کی طرح مہارت سے اُڑان بھی بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی ۔

اوبر مزیدآزمائشی پروازوں اور تحقیق کے بعد اس ائیر ٹیکسی سروس کو2020تک شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے بعد یہ ننھی سواریاں فضاؤں میں اُڑان بھرتی دکھائی دینگی۔