پہلا سپر کبڈی لیگ، فیصل آباد فائنل میں

May 09, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان کی پہلی سپر کبڈی لیگ میں فیصل آباد شیردلز نے ساہیوال بلز کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

لاہور کے نشتر پارک اسپورٹس میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں شیردلز نے ساہیوال کو 33 کے مقابلے 24 پوائنٹس سے شکست دیدی ہے۔



آج دوسرا سیمی فائنل گجرات وارئیر اور کشمیر جانباز کے درمیان ہوگا جس کی فاتح ٹیم فیصل آباد شیردلز سے کل فائنل میں میدان جمائے گی۔

پہلی سپر کبڈی لیگ کا فاتح کون ہوگا؟اس سوال کے جواب کےلئے ایک دن رہ گیا ہے۔

ٹائٹل کی دوڑ میں فیصل آباد شیردلز آگے آگے دکھائی دے رہی ہے، جس نے پہلے سیمی فائنل میں ساہیوال بلز کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد شیردلز کے کھلاڑی چھائے رہے اور ایک کے بعد ایک پوائنٹ اسکور کرتے چلے گئے۔

ساہیوال بلز نے بھی پوائنٹس تو بنائے لیکن میچ نہ جیت پائے، فیصل آباد نے 24 کے مقابلے میں 33 پوائنٹس کے ساتھ میچ جیتا اور فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا۔