پاک افغان،پاک ایران سرحدی علاقوں میں ریت کا طوفان

May 15, 2018

گرمیوں کی آمد کیساتھ ہی پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقے ریت اور مٹی کے طوفان کی زد پر ہیں ،گردآلودہوائیں بیماریاں پھیلارہی ہیں اورفصلوں کو بھی تباہ کررہی ہیں ۔

پاکستان کے شمال مغرب میں افغانستان اور ایرانی صحرا سے آئے روز اٹھنے والا ریت کا طوفان چمن سمیت بلوچستان کے شمال مشرق اور جنوب وسطی علاقوں میں داخل ہوتا ہے تو ہر طرف نظام زندگی مفلوج ہو جاتا ہے طوفان کے باعث کہیں حد نگاہ صفر تو کہیں نہ ہونے کے برابر رہ جاتی ہے اورٹریفک کانظام بھی بری طرح متاثر رہتاہے۔

ریت اور گردآلود ہوائیں سانس ،سینے،آنکھوں کے امراض اوردیگربیماریاں بھی ساتھ لاتی ہیں تو دوسری طرف سیب زردآلو ،خوبانی ،،چیری ،انگور اور انار کے باغات اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر شجرکاری اور ماحول دوست درخت لگانے سے موسمی تبدیلی کوروکاجاسکتاہے۔