اُدھار واپس مانگنے پر بیٹے نے باپ کو مار ڈالا

May 15, 2018

فیصل آباد میں اپنی دوست کو ادھار دیئے گئے 10 ہزار روپے کی واپسی کا تقاضا کرنے پر بیٹے نے باپ کو ہی مار ڈالا۔

پولیس کےمطابق جڑانوالہ کے اکرم کو 24 مارچ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا، جو پانچ روزبعد اسپتال میں دم توڑگیا،تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مقتول کے بیٹے تنویر نےہی اسے قتل کیا ہے۔

ملزم نے بتایاکہ اس نے اپنی دوست کو10 ہزار روپے دیے تھے جس کا علم ہونے پر اس کے والد نے لڑکی کے گھر جاکر رقم کی واپسی کا تقاضا کردیا، اسی بنا پر اس نے فائرنگ کرکے باپ کو زخمی کردیا تھا جو بعد میں دم توڑ گیا۔

ڈیڑھ ماہ قبل ہونے والے اس قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس ملزم تک پہنچ گئی،ملزم بیٹے نے اقرار جرم کرلیا ۔