پاکستان ٹیم بیس بال انڈر 12 اور 18 ایشیاء کپ کھیلے گا

May 17, 2018

بیس بال فیڈریشن ایشیاء نے پاکستان کی انڈر 12 اور 18 ٹیموں کی ایشیاء کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

بیس فیڈریشن ایشیا ءنے رواں برس انڈر 12 ایشیاء کپ اور انڈر 18 ایشیا ءکپ کا انعقاد کرنا ہےاور دونوں ایونٹس اگلے برس ہونے والے ورلڈ کپ کے کوالیفائی راونڈز بھی ہیں۔

ان ایونٹس میں شرکت کے لیے بیس بال فیڈریشن ایشیا نے تصدیق کر دی ہے اور حتمی ٹیموں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

انڈر 12 ایشیاء کپ میں پاکستان ، جاپان، کوریا، چائنیز تائپے، ہانگ کانگ، انڈونیشیا ء، سری لنکا اور بھارت شامل ہیں جبکہ انڈر 18 ایشیا ءکپ میں پاکستان، جاپان، کوریا، چین، چائنیز تائپے، ہانگ کانگ، انڈونیشیاء، سری لنکا، تھائی لینڈ ، انڈیا اور سنگاپور شریک ہوں گے۔