ماہرہ خان اتنی جذباتی کیوں ہوئیں؟

May 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

ماہرہ خان فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئیں.

انہوں نے اپنے کامیاب سفر کو سوشل میڈیا پراپنے فینز سے شیئرکیا ہے۔

ماہرہ خان نےا پنے الوادعی پیغام میں کہا کہ کانز ان کے دل کاٹکڑا ہے،کانز سےواپسی پر وہ خود کو با اختیار اور باہمت محسوس کر رہی ہیں ،3 روز میں وہ ان خواتین سے ملیں جو ایک دوسرے کو حوصلہ دیتی ہیں اور یہ وہ خواتین ہیں جو ایک دوسرے کو سپورٹ کرتی ہیں اوریہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔


ماہرہ نے اپنیپوسٹ میںکہاکہ وہ پرسکون ہیں کیونکہ ریڈ کارپٹ پر100سے زائد فوٹوگرافرز کا سامنا کرنا ایسا تھاجس کے کسی لڑکی نے کئی بار خواب دیکھے ہوں گے۔

ماہرہ خان ایک انٹرنیشنل بیوٹی پراڈکٹ کی پہلی پاکستانی برینڈ ایمبسڈر بنیں اور اس برینڈ کی طرف سے انہوں نے کانز کے ریڈ کارپٹ پرڈیبیو کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ماہرہ خان کوکانز کے کامیاب ڈیبیو کےبعددیگرانٹرنیشنل برینڈزاور کمپنیز کو پاکستان کے بارے میں جاننے کاموقع ملا ،امید ہے مستقبل میں دیگر برینڈز پاکستان کا ر خ کریں گے اورکاروباری نکتہ نظر سےحوصلہ افزانتائج برآمد ہوں گے۔