وزیر اعظم کی قائد حزب اختلاف سے ملاقات

May 18, 2018

نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان جاری ملاقات ختم ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی ملاقات میں وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے مجوزہ نام پیش کیے جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نگراں وزیراعظم کے لیے اپنے نام سامنے لائے۔

ملاقات سے قبل اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کے دوران کسی نام پر اتفاق ہونے پر نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

وزیراعظم سے ملاقات سے قبل صحافی نے خورشید شاہ سے سوال کیا کہ ' کیا اپوزیشن نے اپنے ناموں کو حتمی شکل دے دی جس پر قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ 'میں اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نگراں وزیراعظم کے نام پر بحث کریں گے۔