کرینہ کپور کا سوشل میڈیا کا حصہ بننے سے انکار

May 19, 2018

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے سوشل میڈیا جوائن کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور نے سوشل میڈیا جوائن کرنے کے خیال کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بالکل بھی نہیں پسند ہے، اگرچہ وہ سوشل میڈیا پر نہیں ہیں لیکن وہ ویب پر موجود ہیں اور وہ اس طرح کے طریقے کو پسند کرتی ہیں۔ اداکارہ کرینہ کپور خان فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ میں دکھائی دینگی۔