مشین کو ٹھیک کرتے ہو ئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

May 19, 2018

حیدرآبا د (بیورو رپورٹ) پھلیلی تھانے کی حدود ٹنڈو آغا میں کتر کے کارخانے میں کام کرنے والا نوجوان خراب مشین کو ٹھیک کرتے ہو ئے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہلاک ہو گیا ،متوفی کی لاش سول اسپتال لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پھلیلی تھانے کی حدود ٹنڈو آغا میں جمعرات کو لوڈ شیڈنگ کے دوران کتر مشین پر کام کر نے والا 22سالہ گل محمد خراب مشین کو ٹھیک کر نے کی کو شش کررہا تھا کہ اچانک بجلی آگئی ،جسکے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے گل محمد موقع پر جاں حق ہو گیا۔ پھلیلی پو لیس نے کرنٹ لگنے سے نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع پر لا ش تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کی جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے۔