ٹیکساس اسکول فائرنگ: پاکستانی طالبہ سمیت 10 افراد ہلاک

May 19, 2018

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 10افراد ہلاک ہوگئے، واقعے میںپاکستانی طالبہ سبیکا شیخبھی جاںبحق ہوگئی۔جاں بحق طالبہ سبیکا کراچی کی رہائشی تھی۔

ملزم 17سالہ دمیتریس پاگورٹسز

پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سانتافے ٹیکساس میں ایکسچینج ایئرپروگرام کی طالبہ تھی۔ٹیکساس میں پاکستانی قونصل خانے نےپاکستانی طالبہ کےجاں بحق ہونےکی تصدیق کردی۔حملہ آور 17 سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا ۔دمیتریس پاگورٹسز اسکول کاطالب علم ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.



امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہیوسٹن کے ایک ہائی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی درجنوں گاڑیوں اور تین ہیلی کاپٹرز نے اسکول کو گھیر لیا ۔ مقابلے کے بعد 17 سالہ طالب علم سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سبیکا عزیز شیخ امریکی محکمہ خارجہ کےتحت چلنے والے کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی پروگرام کاحصہ تھی۔ پروگرام کی منتظم امریکن کاؤنسلز نے سبیکا عزیز کی ناگہانی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

سبیکا کے ساتھی طالب علموں نے واقعے میں سبیکا کے جاں بحق ہونے پر شدید غم و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گرفتار طالب علم کی شناخت دمتری پیگروتس کے نام سے ہوئی ہے جو سانتافے اسکول کا طالب علم ہے۔

طالب علموں کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دو مقامات پر تلاشی لی گئی جہاں سے مزید دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جبکہ طالب علم کے زیر استعمال ایک ڈائری سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور خودکشی کرنا چاہتا تھا مگر اس کی ہمت نہ کر پایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے لیے مزید دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

گورنر ٹیکساس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے طالبعلم نے والد کی بندوق استعمال کی۔ ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ طالبعلم جرم کرنے اورخودکشی کی خواہش کا اظہار کر چکا تھا۔

پاکستانی سفیر کا اظہار افسوس

امریکا میں پاکستان کےسفیر اعزاز چوہدری نے سانتافے میں فائرنگ کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ ہم واقعے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی نژاد طالبہ سبیکا کے لواحقین اور دوستوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔