جرمنی کے شہر زاربرُوکن میں فائرنگ ،2افراد ہلاک

May 19, 2018

جرمنی کے شہر زاربرُوکن میں فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے جبکہ معتدد افراد زخمی بھی ہیں۔

جرمن میڈیا کے مطابق جنوب مغربی شہر زاربرُوکن کے نواحی علاقے برے باخ فیشنگن میں ہونے والی فائرنگ میں 2 افراد مارے گئے جبکہ پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص نے زاربروکن کے جنوب مشرقی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی تھی اور اُس کی زد میں آ کر 2 افراد مارے گئے۔

زاربرُوکن کے ایک مقامی ریڈیو کے مطابق فائرنگ کی زد میںآکر معتدد افراد زخمی ہوئے ہیںجبکہ اس واقعے میں گرفتار ہونے والے شخص کی شہریت کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم پولیس ابھی ابتدائی تفتیش میں مصروف ہے۔