قارئین کیا سوچتے ہیں… سلیم صافی(19مئی2018)خونریزی سے بچائو کے لئے ایک تجویز

May 20, 2018

٭ سلیم صافی صاحب! جب پاکستان میں چاروںطرف سے غدار غدار کا شور مچا ہے ایسے حالات میں آپ کا تحریر کردہ کالم ایک توجہ دلائو نوٹس سے کم نہیں اور پاکستانيوں کو بھی افغانستان میں پاکستان کے لیے تیار کی جانے والی سازش سے مکمل آگاہی ہوئی، اس ضمن میں آپ کی خصوصی ایلچی والی تجویز جاندار ہے۔ کاش! ہمارے مقتدر حلقے و شخصیات اس موضوع پر بھی توجہ دیں۔ (ریحانہ طارق، ڈیرہ غازی خان)